اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق لبنان کے حکام نے امریکا کو باضابطہ طور پر باخبر کردیا ہے کہ ان کا ملک، اس کانفرنس میں اسرائیل کی موجودگي کی بناء پر شرکت نہیں کرے گا- یہ کانفرنس، اٹھارہ فروری کو وھائٹ ہاؤس میں امریکی صدر بارک اوباما کی زیرصدارت منعقد ہورہی ہے- لبنان کے اخبار السفیر کے مطابق اس کانفرنس میں شرکت کیلئے لبنان کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو دعوت دی گئی ہے- اس بارے میں لبنان کے وزیرداخلہ نہاد المشنوق نے کہا ہے کہ تمام لبنانی، اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل، علاقے میں دہشتگردی کے فروغ کا باعث ہے- واشنگٹن میں یہ کانفرنس، ایسی حالت میں منعقد ہورہی ہے کہ امریکہ و اسرائیل، علاقے میں دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں- رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائيل، شام میں سرگرم تکقیری دہشتگردوں کی ہمہ جہتی مدد کررہا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲